ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کا حکم؛ سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے بجلی کے بلوں کی وصولی فوری روک دی گئی

وزیر اعظم کا حکم؛ سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے بجلی کے بلوں کی وصولی فوری روک دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بلوں کی وصولی روک دی گئی ۔

 وزیر اعظم کی زیر صدارت سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بلوں کی وصولی روکنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کردی ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونےکے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بجلی بل پیکیج کا حتمی اعلان ہوگا، جن سیلاب متاثرہ صارفین سے اگست کا بجلی کا بل وصول کیا ہوچکا ہے وہ آئندہ  ماہ ایڈجسٹ کیا جائےگا۔انہوں ںے کہا کہ سیلاب  نے  پورے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی تک وفاقی و صوبائی ادارے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

 وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں چلے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔