ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان میں دورانِ آپریشن جامِ شہادت نوش کرنیوالے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

جنوبی وزیرستان میں دورانِ آپریشن جامِ شہادت نوش کرنیوالے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : جنوبی وزیرستان میں خوارجیوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 12 بہادر جوانوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ 

بعد ازاں کور کمانڈر پشاور نے علاقے کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلاً بریف کیا، دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں ہیں، ان دہشت گردوں کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے۔

  اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہےگا، اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کو واضح کردیاہےکہ خارجیوں اور پاکستان میں سےایک کا انتخاب کرلیں، پاکستانی قوم دہشت گردی کے معاملے پر سیاست اورگمراہ کن بیانیےکو رد کرتی ہے۔