سٹی 42 : چین کے دورے پر موجود صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکریٹری کی جانب سےعشائیہ دیا گیا۔
چین کے شہر چنگدو میں صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، عشائیے کی میزبانی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سچوان کے سیکریٹری وانگ شیاؤ ہوئی نے کی ۔
صدر آصف زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو اور بلاول بھٹوزرداری نے عشائیے میں شرکت کی، انہوں نے وانگ شیاؤ ہوئی کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
آصف زرداری نے کہا کہ ان کے خاندان کا چین سے چار نسلوں پر محیط خصوصی تعلق ہے، چینی میزبان نے 2008 سچوان زلزلے کے دوران پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔
عشائیہ کے دوران دل دل پاکستان نغمے کی دھن وائلن پر بجائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا، پاک چین دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔