سٹی42: دریائے سندھ کے سیلاب سے بچنے کے لئے بنایا گیا ایک اور بند ٹوٹ گیا، کئی گاؤں سیلاب کے پانی میں غرق، ہزاروں ایکڑ رقبہ زیر آب آ گیا۔
صادق آباد میں بنگلہ دلکشا کے قریب نبی شاہ میں زمیندارہ بند ٹوٹ گیا بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی دیہات میں داخل ہو گیا۔ہزاروں ایکٹر پرکاشت فصلیں اور درجنوں بستیاں زیرآب آگئیں۔
رابطہ سڑکیں پانی میں ڈوبنے سے ہزاروں گھروں کے مکین گھروں میں محصور ہو گئے۔ بند ٹوٹنے سے تحصیل صادق آباد کا موضع غلام میراں شاہ متاثر ہوا ہے۔
صادق آباد میں زمیندارہ بند ٹوٹنے سے خوقف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ صادق آباد شہر اور مضافاتی آبادیوں کی حفاظٹ کے لئے بنے تمام حفاظتی بند مکمل محفوظ ہیں۔ زمیندارہ بند ٹوٹنے سے آنے والا سیلابی پانی کچے کے علاقے کو متاثر کررہا ہے۔
جتوئی کے نواحی علاقہ شہر سلطان میں دریائے چناب کی تباہکاریاں جاری ہے پانی کی سطح میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے قریباً ایک فیٹ کے قریب پانی کی کمی واقع ہوئی ہے مگر سیلاب متاثرین کی مشکات میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے مزید جانتے ہیں اپنے نمائندے محمد ابرار رانا سے
ٹکرز ؛
شہر سلطان ، دریائے چناب میں پانی کی سطح میں معمولی کمی ،سیلاب متاثرین
شہر سلطان ، ایک فٹ کے قریب دریائے چناب میں پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے
شہر سلطان ، پانی کی سطح میں کمی تو واقع ہوئی ہے مگر سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کم نہ ہوسکی ہے
شہر سلطان ، سیلاب متاثرین سہولیات کی کمی پر شکوہ کناں ہیں
شہر سلطان ، حکومت کی جانب سے سہولیات انتہا کم دی جارہی ہے ، سیلاب متاثرین
[5:51 PM, 9/13/2025] Iftikhar Ramey: صادق آباد۔ دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
دریائے چناب میں ہیڈ پنجند پر بہاؤ میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے جہاں پانی کا بہاؤ تقریباً 30 ہزار کیوسک کم ہو کر 6 لاکھ 33 ہزار پر آگیا مگر اب بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ تحصیل علی پور کے کچے کے علاقے ملاں والی میں بھی پانی داخل ہوا جس کے بعد علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر بھی پانی کے بہاؤ میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے تاہم درمیانے درجے کا سیلاب تاحال برقرار ہے۔
ادھر دریائے ستلج کی طغیانی کا زور ٹوٹنے لگا ہے، گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 78 ہزار کیوسک کم ہونے کے بعد نچلے درجے کے سیلاب میں تبدیل ہوگیا، ہیڈ سلیمانکی پر نچلے اور ہیڈ اسلام پر درمیانے درجے کے سیلاب برقرار ہیں۔