سٹی 42 : پسرور کے علاقہ میں نالہ ڈیک میں سیلابی ریلے کے باعث متاثرہ ریلوے پٹری 17 روز بعد بحال ہوگئی۔
پسرور اور قلعہ سوبھا سنگھ کے درمیان کئی میٹر ریلوے پٹری مکمل تباہ ہو گئی تھی ، تاہم 17 روز میں بحال ہونے کے بعد لاہور سے سیالکوٹ براستہ نارووال پسرور ریل سروس شروع کردی گئی۔
ریلوے کے درجنوں ملازمین نے کئی دن کی محنت کے بعد نارووال سیالکوٹ ٹرین روٹ بحال کر دیا ۔