ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات:مسافر بس کھائی میں جا گری, 10 خواتین سمیت 11 افراد زخمی

سوات:مسافر بس کھائی میں جا گری, 10 خواتین سمیت 11 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سوات کبل کے علاقے منجہ میں تیز رفتاری کے باعث مسافر ہائی ایس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 10 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر کبل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 حکام کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،ہسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنا شروع کر دی ہے جب کہ مقامی افراد بھی ریسکیو کارروائیوں میں شریک رہے۔