ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت؛ وزیر اعظم کا قطر کا ایک اور دورہ کرنے کا فیصلہ

او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت؛ وزیر اعظم کا قطر کا ایک اور دورہ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کا ایک اور دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں, وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر 15 ستمبر کو دوحہ, قطر روانہ ہوں گے۔ 

 سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا 6 روز میں قطر کا یہ دوسرا دورہ ہو گا, اُنہوں نے 11 ستمبر کو قطر کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کا 15 ستمبر کا دورہ قطر بھی ایک روزہ ہو گا، اس دوران وہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق او آئی سی اور خلیج تعاون کونسل مشترکہ اجلاس عرب اسلامک سمٹ کے بینر تلے منعقد ہو رہا ہے, اجلاس قطر پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے, اجلاس میں مسلم و عرب ممالک اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور قطر سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ اجلاس کے دوران سائیڈ لائنز پر وزیر اعظم کی عالمی راہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ 

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ بھی ہمراہ ہونگے۔