ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دو آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بروقت کارروائیوں سے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے گئے، خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے 12جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو جنوبی وزیرستان میں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
وزیرداخلہ نے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہیں اور شہداء کا قرض قوم کبھی نہیں اتار سکتی۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں دہشت گردی خلاف ہمارے مضبوط عزم کی عکاس ہیں،امن کیلئے وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں ۔