ویب ڈیسک :ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ صوبے میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ صوبۂ پنجاب میں سیلاب سے تقریباً 5 ہزار دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان کاٹھیا کا کہنا تھا کہ دریائے ستلج اس سیلابی سیزن میں 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک تک گیا ہے، اس سال پنجاب کے تین دریا بیک وقت اونچے درجے کے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
اِن کا کہنا تھا کہ جلال پور پیر والا اور مضافاتی علاقوں میں سیلاب سے صورتحال خراب ہوئی ہے، سیلاب کے دوران پنجاب میں 101 افراد جاں بحق ہوئے۔