ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  یوٹیوبررجب بٹ کیس، عدالت سے بڑی خبر سامنے آگئی

  یوٹیوبررجب بٹ کیس، عدالت سے بڑی خبر سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یوٹیوبررجب بٹ کیس، عدالت سے بڑی خبر سامنے آگئی.

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور نے یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ 

ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

درخواست گزار شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل محمد مدثر  چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے توہین مذہب کرنے پر مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی۔درخواست گزار کے مطابق این سی سی آئی اے نے درخواست پر کارروائی نہیں کی۔