اویس کیانی : فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا، جس میں نئے ہیڈکوارٹر کے لیے اراضی کی نشاندہی اور ماسٹر پلان طلب کرنے کی ہدایت دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹرز کے لیے اراضی کی نشاندہی کی ہدایت کی، نئے ہیڈکوارٹرز کا ماسٹر پلان طلب کرلیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کیلئے دارلحکومت میں موزوں جگہ کو مختص کیا جائے، زمین کی نشاندہی کے دوران ہیڈکوارٹرز اور ٹریننگ کی ضروریات کو خصوصی طور پر مد نظر رکھا جائے۔
فیڈرل کانسٹیبلری کو جدید بنیادوں پر استوار کرکے ایک منظم اور انتہائی فعال فورس بنانا چاہتے ہیں، اجلاس میں میں وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، کمانڈنٹ و ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آبادپولیس، ڈی سی اسلام آباد اور سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔