احمد منصور: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،فیلڈ مارشل نے جلال پور پیر والا اور ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا بھی دورہ کیا,سیلاب کی صورتحال اور جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا.
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اآرمی چیف نے قصور سیکٹر کا فضائی جائزہ لیا ، آرمی چیف نے جلال پور پیر والا اور ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا بھی دورہ کیا۔
فیلڈ مارشل نے سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مشترکہ کاوشوں کو مؤثر بنانے پر زور دیا، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ سول حکام بھی موجود تھے، فیلڈ مارشل کو ریسکیو اور ریلیف آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے بہتر گورننس اور عوام دوست ترقی کی اہمیت اجاگر کی۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ ہر سال قیمتی جانوں و املاک کے نقصان کی گنجائش نہیں، آرمی چیف کی انفراسٹرکچر کی تیز تر ترقی کے اقدامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، پاک فوج کی عوامی فلاح کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا، سیلاب متاثرین سے ملاقات میں بحالی اور آبادکاری کی یقین دہانی کرائی۔
متاثرین نے بروقت امداد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، فیلڈ مارشل نے ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاروں کے حوصلے اور عزم کو سراہا، آرمی چیف نے ملتان میں سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔