کینال روڈ پردرخت گرنے سے 4افراد زخمی ،1 شخص کی حالت تشویشناک

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ساجد علی : کینال روڈ پردرخت گرگیا،  موٹر سائیکل سواراوررکشےمیں بیٹھےشہری زدمیں آگئے۔4افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ موٹرسائیکل سوار کی حالت تشویشناک ہے۔ 
 کینال روڈ پر مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن کے قریب درخت گرنےکاواقعہ پیش آیا۔ موٹر سائیکل سواراوررکشےمیں بیٹھے شہری زدمیں آگئے۔4افراد زخمی ہوگئے۔ رکشہ ڈرائیواور 2 مسافر معمولی زخمی ہوئے۔ جبکہ موٹر سائیکل سوار کو سر پر گہری چوٹ آئی۔ جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-09-13/news-1694617782-3179.jpg

درخت گر نے پر ایک گھنٹہ تک کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل رہی۔ ریسکیو ، پی ایچ اے، ٹریفک پولیس، محکمہ انہار کے اہلکاروں نے درخت کوسڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی یقینی بنائی۔.

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-09-13/news-1694617678-5492.jpg