سوئی ناردرن کمپنی نے لاکھوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی

سوئی ناردرن کمپنی نے لاکھوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹیم نے ہیئر گاؤں میں آپریشن کرتے ہوئے فارم ہاؤس سے لاکھوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی۔
 سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے بیدیاں روڑ ہیئرپنڈ کے فارم ہاؤس میں لاکھوں روپے کی گیس چوری پکڑلی۔جنرل مینجر لاہور ریجن بلال اصغر کی ہدایات پر اسپیشل ٹیموں نے کارروائی کی۔سوئی ناردرن حکام کے مطابق زیرزمین جعلی لائن سے گیس کا استعمال پکڑا گیا۔ جس پر ٹیم نے کھدائی کرکے فیک نیٹ ورک نکال لیا۔فارم ہاؤس مالکان کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ہے۔