دو سالہ بچہ 18گھنٹے بعد گٹرسے زندہ نکال لیا گیا

دو سالہ بچہ 18گھنٹے بعد گٹرسے زندہ نکال لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں لاپتہ 2 سالہ بچہ معجزاتی طور پر گٹر سے زندہ مل گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق زندہ بچ جانے والے بچے کی شناخت محمد زوخان ولد صداقت خان کے نام سے ہوئی ہے، جو 12 گھنٹے سے زائد گٹر میں ذندگی موت کی جنگ لڑتا رہا۔

 بچے کے والد صداقت خان کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر کو میرا بیٹا لاپتہ ہوا تھا جس کے بارے میں سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے معلومات حاصل کیں ۔ 12 گھنٹے کے اندر مچھروں اور دیگر کیڑوں نے بچے کا برا حال کر دیا تھا۔

 زوخان خان کے والدین نے کم عمر ملزم عبداللہ کو معاف کردیا ہے، اس حوالے سے والد کا کہنا ہے کہ وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے ہیں۔