افسوسناک خبر،مسافر بس حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق، 14 شدید زخمی

 افسوسناک خبر،مسافر بس حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق، 14 شدید زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نوشہرہ میں رشکئی انٹر چینج کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار  ہو گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق  اور  14 شدید زخمی ہو گئے ۔ 

 ریسکیو 1122 کے مطابق انٹر چینج کے قریب براستہ پشاور مسافر ڈائیوو بس کوچ کو حادثہ پیش آیا ،  اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ روڈ ٹریفک حادثہ پشاور موٹر وے پر  مسافر بس کا توازن بگڑنے کے بعد روڈ سے اترنے کی وجہ سے پیش آیا۔

 ابتدا ئی اطلاعات کے مطابق حادثے کے دوران 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد شدید زخمی  ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع  کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس لاہور سے پشاور جارہی تھی۔

 ذرائع ریسکیو کا کہنا ہے کہ بس میں کل 25 افراد کے سوار ہونے کی اطلاع تھی ،امدادی ٹیموں کی جانب سے 14 افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔