کالجوں میں داخلوں کے لئے گھر بیٹھے فارم جمع کرانے کی سہولت ایکٹیو

Facility Of Students
کیپشن: Facility Of Students
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: پنجاب آئی ٹی بورڈ نے کالجوں میں داخلوں کے لئے گھر بیٹھے فارم جمع کرانے کی سہولت ایکٹیویٹ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور سمیت پنجاب کے 720 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے 78 ہزار سےزائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔طلبا انٹرمیڈیٹ پروگراموں میں داخلوں کیلئے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم ہائر ایجوکیشن پنجاب کیلئے وضع کیا ہے۔اب تک آئی سی ایس کیلئے 27 ہزار900درخواستیں موصول ہوئیں۔پری میڈیکل کی19ہزار8سو،ایف اے کی 19ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں۔پری انجینئرنگ کیلئے 5 ہزار 8 سو طلبا کی درخواستیں موصول ہوئیں۔اس کے علاوہ آئی کام کیلئے5100د رخواستیں موصول ہوئیں۔

لڑکوں کا رجحان کمپیوٹر ،انجینئرنگ،لڑکیوں کامیڈیکل،آرٹس کی جانب ہے۔طلباسرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔آن لائن درخواستیں 30 نومبر تک جمع کروائی جا سکتی ہیں