عدم دلچسپی یا فنڈز کی کمی، ن لیگ کا میگزین ہوریزون بند ہو گیا

PML-N Magazine Horizon
کیپشن: PML-N Magazine Horizon
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمرا سلم) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی عدم دلچسپی یا فنڈز کی کمی ،مسلم لیگ ن کا میگزین ’’ ہوریزون‘‘(HORIZON) بند ہو گیا۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے ’’ ہوریزون‘‘ میگزین دو ہزاربیس میں شائع کرنا شروع کیا تھا اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تقریب بھی منعقد ہوئی تھی، جس میں رانا مشہود کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پارٹی کا میگزین ہر مہینے شائع ہوا کرے گا اور اس میں پارٹی پالیسی بارے کارکنوں کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ ہوریزون میگزین میں پارٹی قائدین کو لیگی کارکنوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جاتا تھا۔

ہوریزون میگزین میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر سینئرز نے بھی مضامین تحریر کیے تھے تاہم یہ میگزین صرف چند ماہ ہی چل سکا اور بند ہوگیا۔