ولیمہ پر آئی خاتون منال کی بجائے ایمن کو دلہن سمجھ بیٹھی، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

ولیمہ پر آئی خاتون منال کی بجائے ایمن کو دلہن سمجھ بیٹھی، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، اداکارہ کے ولیمہ کے موقع پر ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  گزشتہ دنوں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام شادی کے بندھن میں بندھ گئے،منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں نے شرکت کی، دونوں فنکاروں کے ولیمے کی تقریب کل یعنی 12 ستمبر ہوئی۔

ولیمہ کی تقریب میں عزیز واقارب اور دنوں خاندان کے لوگوں نے شرکت کی، انہی لوگوں میں ایک مہمان خاتون نے شرکت کی، خاتون مہمان منال خان کی جڑواں بہن ایمن خان کو دُلہن سمجھ بیٹھیں،  اداکارہ نے خاتون کو اشارے سے بتاتے ہوئے کہا کہ دلہن میں نہ ادھر ہے، خاتون کے دھوکا کھانے پر وہاں موجود اداکارہ ایمن خان سمیت مہمانوں مسکراتے رہے۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے جس کو دیکھ کر صارفین بھی محظوظ ہورہے ہیں اور دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ خوبرو اداکارہ منال خان نے اپنے ولیمے پر ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ منال کے دولہے احسن محسن اکرام نے 3 پیس سوٹ پہنا ہوا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer