(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں،حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی تُرکی کی سڑک پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر سوہائے علی ابڑو کی ماضی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ تُرکی میں موجود ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں سوہائے علی ابڑو تُرکی کی سڑک پر موجود ہیں جہاں مقامی آرٹسٹ اپنے ملک کا روایتی میوزک بجاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
وہاں سوہائے سمیت کئی افراد موجود ہیں جو اُن فنکاروں کا میوزک سُن کر اُنہیں داد بھی دے رہے ہیں۔ایسے میں سوہائے علی ابڑو خود پر قابو نہ پاسکیں اور اُنہوں نے تُرکی کی روایتی موسیقی پر شاندار ڈانس کرنا شروع کردیا ۔ ڈانس کو وہاں موجود مقامی افراد نے پسند کیا اور تالیوں کی گونج میں اُن کی تعریف بھی کی۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےتنقید بھی کی جارہی ہے۔
View this post on Instagram