ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

'محبت برسا دینا تم' گانے پرحریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو منظر عام پر

'محبت برسا دینا تم' گانے پرحریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی ایک ان دنوں ترکی میں سیر سپاٹے کررہی ہیں، اداکارہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی باقاعدگی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہی ہیں، حریم شاہ کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ان کو بھارتی گانے 'محبت برسا دینا تم' پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ ان دنوں ترکی میں سیر سپاٹے کررہی ہیں، سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنا نہیں بھولتی، ان کو اکثر سوشل میڈیا پر متحرک دیکھا جاسکتا ہے جس پر وہ اپنی مصروفیات سے متعلق نظر آتی ہیں، اداکارہ کی ایک اور نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو بالی ووڈ کے گانے 'محبت برسا دینا تم' پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اداکارہ نے سوشل میڈیا ایپ لائیکی پر بنایا اور بعد میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاک سٹار کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں وہ سوئمنگ پول میں نہارہی ہیں، اور ساتھ بیک گراؤنڈ میں سرائیکی زبان میں گاناچل رہا ہے، علاوہ ازیں بچے اور دیگر لوگ بھی سوئمنگ پول میں ڈبکیاں لگانے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ  حریم شاہ نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی اور بتایا کہ میرے ساتھ ایک سانحہ پیش آیا ہے کہ میں نے بحرین جانا تھا لیکن میرے ذہن سے یہ بات نکل گئی کہ کورونا ایس اوپیز کے تحت سفرکرنے کے لئے ویکسی نیٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانالازمی ہے۔

حریم شاہ نے بتایا کہ وہ جب ایئر پورٹ پر پہنچیں تو انہیں سٹاف نے کوویڈ رپورٹ کے ساتھ پی سی آر ٹیسٹ بھی جمع کرانے کا کہا کہ جو کہ انہوں نے نہیں کرایا تھا،انہوں نے سٹاف کو بتا یاکہ میں نے ویکسین لگوا رکھی ہے مگر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سفر کے لئے پی سی آرٹیسٹ کا ہونا لازمی ہے، آپ ایئرپورٹ سے ہی کرالیں۔

بعد ازاں وہ ایئر پورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کے لئے قائم کاﺅنٹر پر چلی گئیں جہاں دیر ہونے کے باعث ان کی بحرین جانے والے فلائٹ مس ہوگئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer