ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے چیف سیکرٹری پنجاب کا پہلا بڑا فیصلہ

Chief Secretary
کیپشن: Chief Secretary
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) چیف سیکرٹری پنجاب کا فوری طور پر تقرر و تبادلے نہ کرنے کا فیصلہ، اپنے سے سینئر افسران کو پنجاب میں رہنے کی اجازت بھی دے دی۔

ذرائع کے مطابق نئے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے موجودہ بیوروکریسی کی ٹیم کو اپنا لیا ہے، چیف سیکرٹری نے فیصلہ کیا ہے کہ تبادلہ کام اور کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پنجاب کی بیوروکریسی نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کیلئے چیف سیکرٹری سے رابطے شروع کردیئے ہیں، جبکہ چیف سیکرٹری نے تبادلوں کی بجائے اپنی توجہ اشیا خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے پر مرکوز کردی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے تمام ڈی سیز کو پرائس کنٹرول ڈیوٹیز پر الرٹ کر دیا۔

  چیف سیکرٹری کی جانب سے ڈی سیز کی کارکردگی پرائس کنٹرول کے حوالے سے جانچنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں نئے چیف سیکرٹری کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے بعد اشیا خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اہم حکم دیا گیا،  چیف سیکرٹری نے ڈی سیز کو محکمہ پراسیکیوشن کے ساتھ مل کر تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ٹریننگ کرانے کا حکم دیا۔ چیف سیکرٹری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ڈی سیز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ٹریننگ کے عمل کی خود نگرانی کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer