ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے اور دفاتر کل معمول کے مطابق کھلیں گے

وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے اور دفاتر کل معمول کے مطابق کھلیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں   تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر کل منگل کے روز معمول کے مطابق کھلیں گے۔ 

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹوری آئی سی ٹی انتظامیہ نے آج پیر کی شب بتایا ہے کہ کل منگل کی صبح تمام اسکول، کالج اور سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔ اس ضمن میں پھیلائی جا رہی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ  نے بتایا کہ  بعض عناصر سوشل پلیٹ فارمز پر وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کی بندش کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ یہ غیر ذمہ دارانہ حرکت عوام مین کنفیوژن پھیلانے کے لئے کی جا رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور نواحی علاقوں میں کسی بھی سرکاری تعطیل یا تعلیمی اداروں کی بندش کی افواہیں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں، آئی سی ٹی انتظامیہ  نے عوام سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر ایسی گمراہ کن فیک نیوز کو نظر انداز کریں اور اپنے بچوں کو معمول کے مطابق سکولوں کالجوں میں بھیجیں۔

اس طرح کی غلط معلومات/ فیک نیوز کو آگے پھیلانے سے بھی اجتناب کریں ۔

 براہ کرم معلومات کی تصدیق صرف سرکاری ذرائع سے کنفرم کریں۔