ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل انٹرنیٹ سروس متاثر رہے گی

 کل انٹرنیٹ سروس متاثر رہے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت کے باعث کل انٹرنیٹ سروس متاثر رہے گی

عالمی کیبل کنسورشیم سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی مرمت کل سے شروع کرے گی، جس کے سبب کل انٹرنیٹ سروس 18 گھنٹے متاثر رہے گی۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کردیا ہے، مرمت کا کام 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہوسکتا ہے، عارضی تکلیف کیلئے صارفین سے معذرت خواہ ہیں