ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جان سے گئے ۔

لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جان سے گئے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جان سے گئے۔ 
ایدھی ترجمان کے مطابق مناواں، دو روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہسپتال میں چل بسا، متوفی کی عمر 57 سال کے قریب ہے، تاحال شناخت نہ ہو سکی۔ 
ہنجروال، سڑک کنارے نشے کے عادی 25 سالہ نوجوان کی لاش ملی۔ متوفی نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا، شناخت نہ ہو سکی۔ 
مصطفی آباد، 50 سالہ نشے کے عادی شخص کی فٹ پاتھ سے لاش ملی۔کوٹ لکھپت، 50 سالہ جاوید اقبال نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گیا۔ 
اچھرہ، فیروز پور روڈ سے 55 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا۔متوفی نشے کا عادی تھا، کوائف کی عدم دستیابی پر شناخت نہ ہو سکی۔ 
پولیس کارروائی کے پیش نظر میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔