ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائس کنٹرول کی کارروائی ؛12 ہزار114 گراں فروشوں کو جرمانہ ، 100 گرفتار ،2 کے خلاف مقدمات

پرائس کنٹرول کی کارروائی ؛12 ہزار114 گراں فروشوں کو جرمانہ ، 100 گرفتار ،2 کے خلاف مقدمات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پرائس کنٹرول نے  صوبہ بھر میں 4 لاکھ 4 ہزار 404 مقامات کی چیکنگ کی ، 12ہزار 114 گراں فروشوں کو جرمانہ، 2 کیخلاف مقدمات درج کیے اور 100 گرفتار کرلیے ۔
32 ہزار 65 مقامات سے آٹا نرخوں کی چیکنگ کی گئی  357 گراں فروشوں کو جرمانہ کیا،آٹےکے نرخ کی چیکنگ کےدوران 7 گراں فروشوں کوگرفتار کروایاگیا۔
18ہزار 864 چکن شاپس کی چیکنگ کی گئی  523 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ کیا اور 7 گرفتار کرلیے ۔9 ہزار 888 ہوٹلوں اور تنوروں کی چیکنگ کی  360 گراں فروشوں کو جرمانہ کیاگیا۔
ہوٹلوں اور تنوروں کی چیکنگ کےدوران11 افرادگرفتار ہوئے  1 ایف آئی آر درج کی گئی۔
12 ہزار 266 مقامات سے چینی نرخ کی چیکنگ کی گئی ۔ 627 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ، 12 گرفتار کیے گئے ۔
پرائس کنٹرول نے کہا اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ اور شکایات کا اندراج قیمت ایپ سے کروائیں۔