ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہارِ افسوس

محسن نقوی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے وزیر محمد کی کرکٹ کے شعبہ میں خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ وزیر محمد ایک اچھے بیٹسمین اور انتہائی نفیس انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین ۔ 

واضح رہے کہ 1952 میں ٹیسٹ کرکٹ کے میدان میں بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے سابق کرکٹر وزیر محمد انتقال کرگئے۔

سابق کرکٹر کے بھتیجے شعیب محمد نے وزیر محمد کےانتقال کی خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر محمد  کا انتقال آج برمنگھم میں ہوا اور ان کی  عمر 95 برس تھی ۔

مرحوم وزیر محمد کا جناہ سینٹرل مسجد برمنگھم میں ہوگا.