ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اریج فاطمہ کی کینسر سے صحتیابی کے بعد عمرے کی ادائیگی

اریج فاطمہ کی کینسر سے صحتیابی کے بعد عمرے کی ادائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے اور کینسر کیخلاف زندگی کی جنگ جیتنے والی اداکارہ اریج فاطمہ نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اریج فاطمہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پُرسکون طریقے عمرے کی ادائیگی سے متعلق چند اہم تجاویز شیئر کر دیں۔

View this post on Instagram

A post shared by DrOA (@drozairali) انہوں نے کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد عمرے کی ادائیگی کو جذباتی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ، ہم نے عشاء کے بعد اپنا عمرہ پرامن طریقے سے، سکون کے ساتھ اداکیا اور دل سے اللّہ کا شکر ادا کیا۔

اریج فاطمہ نے بتایا کہ اگلا دن خانہ کعبہ میں گزرا، اللّہ نے مجھے حطیم میں نماز پڑھنے اور کسوہ پر اپنے خاندان کے نام لکھنے کا شرف بخشا، میں الحجر الاسود سے چند قدم کی دوری پر تھی لیکن ہجوم کی وجہ سے اس سے دور رہی، بعض اوقات تحمل بھی عبادت کی ایک شکل ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri) اپنے طویل پیغام کے اختتام پرانہوں نے اپنے فالوورز کو مشورہ دیا کہ عمرہ کے دوران تصویریں نہ کھینچیں کیونکہ بعد میں ان کی تصویر کھینچی جا سکتی ہے۔