ویب ڈیسک : پولیو کے خلاف رواں سال 2025ءکی چوتھی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ترجمان کے مطابق 7 روزہ انسداد پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ سندھ میں ایک کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پولیو کی مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔
رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ صوبے میں پچھلی مہم کے دوران 35 ہزار سے زائد والدین کے انکار کی اطلاعات ہیں۔
ای او سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چوتھی قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔