جنید ریاض:پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج 15 اکتوبر کو صبح 10 بجے جاری کریں گے۔
لاہور بورڈ کے کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان اور سیکرٹری رضوان نذیر نتائج کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
رواں سال لاہور بورڈ سے ایک لاکھ 75 ہزار 950 طلبا و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا، تمام طلبا اپنے نتائج لاہور بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ سے آن لائن حاصل کر سکیں گے۔