( سٹی42) چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے مقرر کی گئی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، چیف جسٹس نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی درخواست پہلے ہی 25 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے، رجسٹرار آفس کا رُول ہے، کیس 25 اکتوبر ہی کو سنا جائے گا ۔
خیال رہے کہ بشریٰ بی بی نے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ، اس سلسلے میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ 5 اکتوبر کو سماعت ہوئی تو عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کئے۔
عدالت نے درخواست کو 2 ہفتوں میں دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا کہا،بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رجسٹرار آفس نے درخواست کو 25 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔