ٹک ٹاک سٹار ڈولی کے گھر قیامت ٹوٹ پڑی

Tiktoker Dolly Mother death
کیپشن: Tiktoker Dolly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیف ایگزیکٹو لیو پروڈکشن معروف اینکر، ٹک ٹاکر ڈولی کی والدہ  انتقال کرگئیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔

 تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ٹک ٹاک سٹار اور بیوٹیشنن نوشین سید المعروف ڈولی کی والدہ انتقال کرگئیں، ان کی عمر 65 برس تھی ، دوپہر 2 بجے کے قریب انہیں دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا  جہاں ہارٹ اٹیک کے باعث ان کی وفات ہوگئی۔ مرحومہ  کا جنازہ ان کی رہائش گاہ واقع کے بلاک گلبرگ سے اٹھایا جائے گا جبکہ انکی نماز جنازہ شام ساڑھےسات بجے فردوس مارکیٹ گلبرگ قبرستان کی جنازگاہ میں ادا کی جائے گی ۔

شوبز اور فلمی حلقوں نے ڈولی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ خدا انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر عطافرمائے، آمین۔

Malik Sultan Awan

Content Writer