ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی کے سامنے بلند عمارتیں سکیورٹی رسک قرار

پنجاب اسمبلی کے سامنے بلند عمارتیں سکیورٹی رسک قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے انتہائی اہم ایوان کے سامنے کئی پرائیویٹ بلند و بالا عمارتیں سکیورٹی رسک ہیں، بلڈنگ بائی لاز کے مطابق تاریخی عمارتوں کے آس پاس ایسی عمارتیں بنانا خلاف قانون ہے۔

چودھری پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی میں وزیر قانون محمد بشارت راجہ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ طاہر خورشید، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ، ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک اور دیگر افسروںنے ملاقات کی، اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر امان انور، چیف کارپوریشن آفیسر حافظ شوکت علی، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عائشہ مظہر، سیکرٹری کوآرڈی نیشن پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابربھی موجود تھے۔ سپیکر نے مزید کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں۔ قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیئے، بلڈ نگز سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

بعدازاں چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی سی لاہور اور میٹنگ کے دیگر شرکاء نے اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دور ہ بھی کیا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اورحکومتی ارکان آمنے سامنے آگئے، حکومتی ممبران کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف غدار کے نعرے، اپوزیشن نے کہاہے کہ عمران خان اور وفاقی وزیر کے بیانات سب کے سامنے ہیں۔

عام بحث کے دوران صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اپوزیشن عوام کی بات نہیں کر رہی، سب مل کر اپنے لیڈروں کو بچانا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے اپوزیشن پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی جب جاتی امرامیں مہندی کی تقریب میں آتا ہے تو بھارت خوش ہوتا ہے، ممبئی حملے کے بعد نواز شریف کی تقریر پر بھارت خوش ہو، جب محترمہ بے نظیرکی تصاویر ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئیں تو بھارت خوش ہوا۔

میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے پربھارت پریشان ہوا۔

Sughra Afzal

Content Writer