یاور چودھری: آواری ہوٹل میں جاری دو روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب بڑوں کو پکڑا جاتا ہے تو جمہوریت کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں، اے این پی کی حکومت میں بلٹ پروف جیکٹس خریدی گئیں لیکن جمہوریت کو کوئی خطرہ نہی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی یاد میں آواری ہوٹل میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ جمہوریت کو رولز آف لاء سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے، اے این پی کے دور میں جعلی بلٹ پروف جیکٹس خریدی گئیں لیکن جمہوریت کو کوئی خطرہ نہی ہوا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نئی قیادت ڈھونڈ لے، ن لیگ کا سیاسی مستقبل مخدوش ہے، بڑے لوگوں کو پکڑیں تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ دہی بھلے والے کے پاس سے کروڑوں روپے نکل آتا ہے لیکن جمہوریت کو خطرہ نہیں ہوتا۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، آئی ایم ایف کے پاس حالات مجبوری میں گئے ہیں، گھر کے حالات ٹھیک ہوئے تو قرضہ واپس کردیں گے۔