ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر لاہور سے لندن روانہ

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر لاہور سے لندن روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر قطر ایئرلائن کی پرواز 629 کے ذریعے لاہور سے براستہ دوحہ اور پھرلندن کے لیے روانہ ہوئے۔ جنید صفدر لاہور ایئرپورٹ قریبی دوستوں اور پارٹی ورکرز کے ہمراہ پہنچے بغیر سرکاری پروٹوکول کے عام مسافر کی طرح داخل ہوئے اپنا بورڈنگ کارڈ وصول کر کے امیگریشن مکمل کرا نے کے بعد طیارے میں سوار ہوئے۔

اس موقع پر آس پاس موجود دیگر پروازوں کے مسافر جنید صفدر کو اپنے درمیان دیکھ کر حیرت میں مبتلا رہ گئے۔

Shazia Bashir

Content Writer