سیاسی میدان میں بھر پور گہماگہمی،ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم ختم

سیاسی میدان میں بھر پور گہماگہمی،ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ ندیم )ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم ختم ہوگئی  پی پی 164 سے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواران نے بھرپور انتخابی مہم چلائی۔

تفصیلات کے مطابق چودہ اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم ختم ہو گئی،آخری روز پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار یوسف علی نے نتھوکی، منہالہ، جلو گاؤں میں جلسے اور کارنر میٹنگ کی ،یوسف علی کاکہناتھا کہ 14 اکتوبر کو فتح تحریک انصاف کی ہو گی ، جیت کر علاقہ کے مسائل حل کریں گے، گڑھی شاہو حبیب اللہ روڈ پر پی ٹی آئی امیدوار غلام محی الدین نے این اے131 میں انتخابی مہم کاجلسہ سے خطاب کے بعد اختتام کیا۔

انہوں نے نہ صرف ضمنی الیکشن میں حمایت طلب کی بلکہ وعدہ بھی کیا کہ جیتنے کے بعد علاقہ میں گیس کے مسائل دور کریں گے ،انہوں کا کہنا تھا  کہ صاف پانی کو ترجیحی بنیادوں پر گھر گھر تک پہنچایا جائے گا،عوام سے کیا ایک ایک وعدہ پورا کرنا ہے،مخالفین نے کئی سال حکومت میں رہ کر صرف اپنا سوچا ملک کے مسائل آج بھی وہی ہیں جو پہلے تھے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے امیدوار سہیل شوکت بٹ نے منہالہ، بیدیاں روڈ اور دیگر علاقوں میں جلسے اور کارنر میٹنگ کی، سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ یہ سیٹ پہلے بھی مسلم لیگ ن نے جیتی تھی اب بھی مسلم لیگ ن جیتے گی،ن لیگی امیدوار کامزیدکہنا تھاکہ شہباز شریف کی قیادت میں اس حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer