ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تاجک وزیر دفاع کی خواجہ آصف سے ملاقات، پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کا عہد

 تاجک وزیر دفاع کی خواجہ آصف سے ملاقات، پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کا عہد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم نے آج اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے تاجکستان کی عسکری اور سول قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں تاجکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔

 ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور کے علاوہ دفاعی تعاون میں اضافے کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان پورے خطے بالخصوص وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
 تاجک وزیر دفاع نے اپنی حکومت کے عزم کا یقین دلایا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ ملکرکام کرنے کا عہد کیا۔