ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی: محسن نقوی

فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نےکہا فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کوسکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نےسینٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئےکہا فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں کوسکیورٹی کی یقین دہانی کرائی،سری لنکن صدر نےرابطہ کیا،جس پر ہم نے کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کےحوالے سے یقین دلایا۔

 انہوں نے مزید کہا سری لنکن بورڈ اورکھلاڑیوں کے خدشات تھے،اسلام آباددہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،سری لنکا نے کرکٹ ٹیم کا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرکے جرات کامظاہرہ کیا ہے۔

 خیال رہےکہ سری لنکا کے چندکھلاڑیوں نےاسلام آباددھماکے کےبعد پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا، تاہم بورڈ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مکمل رابطے میں رہ کر سیکیورٹی انتظامات کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔