ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب : بیشتر علاقوں میں جمعہ سے پیر تک بارش متوقع  

سعودی عرب : بیشتر علاقوں میں جمعہ سے پیر تک بارش متوقع  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں جمعہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے۔

 سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے آفیشل اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں جمعہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے لہذا مملکت میں رہنے والے تمام لوگ متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عملدرآمد کریں اور موسم کے حوالے سے تازہ معلومات کے لئےموسمیات کے قومی مرکز کے اعلانات سے آگاہ رہیں۔