ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکار سنی دیول والد دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبر چلانے کے بعد اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان پر برس پڑے اور غیر اخلاقی زبان کا بھی استعمال کیا۔
بھارتی میڈیا پر شیئر ویڈیو جمعرات کی صبح کی ہے جس میں سنی دیول گھر کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان کو دیکھ کر بھڑک اٹھے، اداکار نے ہاتھ جوڑ کر سوال کیا کہ ’ آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں، بچے ہیں ؟
وائرل ویڈیو میں سنی دیول نے غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’اگر ہیں تو ویڈیو کیوں ڈال رہے ہو آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی‘!
دوسری جانب بالی وڈ کی سینئر اداکارہ اور دھرمیندر کی اہلیہ اہلیہ ہیما مالنی نے بھارتی میڈیا کو دھرمیندر کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔
ہیمامالنی کا کہنا تھا کہ دھرمیندر کی صحت میں بہتری آرہی ہے، دھرم جی کی صحت ہمارے لیے بہت تشویشناک ہے، ان کے بچے سو نہیں پاتے لیکن پرسکون ہیں کہ انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔