ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت کے منصوبے عوام کی زندگیوں میں واضح بہتری لارہے ہیں:شرجیل میمن  

سندھ حکومت کے منصوبے عوام کی زندگیوں میں واضح بہتری لارہے ہیں:شرجیل میمن  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی) سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبے صوبے کی معیشت اور عوام کی زندگیوں میں واضح بہتری کا سبب بن رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ کوسٹل ہائی وے، روہڑی گڈو بیراج روڈ، مہران ہائی وے، ٹنڈو الہیار تا ٹنڈو آدم سڑک، اور سانگھڑ تا روہڑی شاہراہ اہمیت کے حامل منصوبے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہائی وے اور سڑکوں کے منصوبے علاقائی اور بین الصوبائی روابط کو مضبوط بنائیں گے، تجارت، زراعت، اور صنعتی شعبوں کو بھی فروغ ملے گا،سانگھڑ، ٹنڈو الہیار، نوابشاہ، اور دیگر علاقوں میں جاری منصوبے دیہی معیشت کو فعال اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے والی پالیسی کا حصہ ہیں۔

 سینئر صوبائی وزیر  نے کہا کہ سندھ حکومت کی ترجیح ترقی کے عمل میں شفافیت، رفتار اور عوامی فائدے کو یقینی بنانا ہے، فنڈز کی بروقت فراہمی اور منصوبوں کی مکمل نگرانی شہری اور دیہی علاقے کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے وژن کا حصہ ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ سندھ فلڈ ایمرجنسی ریکنسٹرکشن پروجیکٹ سندھ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور مستقبل کیلئے پائیدار بنانے کی واضح مثال ہے،2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد سندھ حکومت نے جس تیزی اور عزم سے بحالی کا عمل شروع کیا، وہ وفاق سمیت تمام اداروں کیلئے ایک ماڈل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی اور ان کے دائرہ کار میں توسیع صوبے کی طویل المدتی ترقی اور اقتصادی ترقی کیلئے اہم ہے۔