شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے دو جوان شہید، ایک دہشتگرد ہلاک

Two army personable martyred in North Waziristan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: میر علی، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عبداللہ اور سپاہی محمد سہیل شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ 25سالہ سپاہی عبداللہ شہید کا تعلق مردان سے اور  19سالہ سپاہی محمد سہیل شہید کا تعلق تھرپارکر سے ہے۔
اس انکاونٹر کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔