ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا ہرصورت تسلیم کرے کہ غزہ فلسطین کی زمین ہے،طیب اردوان

امریکا ہرصورت تسلیم کرے کہ غزہ فلسطین کی زمین ہے،طیب اردوان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک بیان میں طیب اردوان نے کہا کہ جب تک واشنگنٹن یہ تسلیم نہیں کرلینا کہ غزہ فلسطین کا حصہ ہے تب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

طیب اردوان  کا کہنا تھا کہ ہمیں مصر اور خلیجی ممالک سے بات چیت کرنی چاہیے اور امریکا پر دباؤ ڈالنا چاہیے، امریکا کو اسرائیل پر دباؤ بڑھانا چاہیے جبکہ مغرب کو بھی اسرائیل پر دباؤ بڑھانا چاہیے، یہ ہمارے لیے سیز فائر تک جانے کا اہم راستہ ہے۔طیب اردوان کا کہنا تھا کہ امریکا ہرصورت یہ تسلیم کرے کہ غزہ فلسطین کی زمین ہے۔

 ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں ایک انتہائی اہم ملک کے امریکا کے ساتھ جڑنے کی ضرورت ہے جس کا اسرائیل میں اثرو رسوخ ہے۔

طیب اردوان نے امریکی صدر جوبائیڈن کو ٹیلی فون کرنے سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ انٹونی بلنکن ترکیہ میں رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ جوبائیڈن کو اس معاملے میں ہماری میزبانی کرنا چاہیے، یہ میرے لیے مناسب نہیں ہوگا کہ میں انہیں ٹیل فون کروں۔