(ویب ڈیسک)آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم’جوائے لینڈ‘ پر پاکستان میں ریلیز سے قبل ہی سنسر بورڈ نے پابندی لگا دی ہے۔
تفصیلات کےمطابق بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فلم ’جوائے لینڈ‘ پاکستان میں ریلیز سے قبل تنقید کی زد میں آ گئی، فلم 18 نومبر کو پاکستان میں ریلیز ہونی تھی، سنسر بورڈ کو شکایات موصول ہوئیں کہ اس میں’انتہائی قابل اعتراض مواد‘ ہے جس پر بورڈ نے پابندی لگا دی ہے۔
View this post on Instagram
پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے 11 نومبر کو جاری ہونے والے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے سنسر بورڈ نے 17 اگست کو فلم کی ریلیز کے لیے گرین سگنل دے دیا تھا لیکن اب اس نے پاکستان بھر میں فلم کی نمائش کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے پاکستان کی جانب سے آسکر کے لیے نامزد فلم جوائے لینڈ کو پاکستانی معاشرتی اقدار کے خلاف قرار دے دیاتھا۔
مشتاق احمد خان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم حکومت کاہم جنس پرستی کےابلاغ پرمبنی فرانسسی ایوارڈیافتہ فلم جوائےلینڈکی پاکستان میں نمائش کی اجازت کی مذمت کرتاہوں
اس فلم کی نمائش روکنے،عوام کوآگاہ کرنےکے لیےہرجائز/قانونی ذرائع کریں گے۔یہ فلم اسلام،ہمارےملک کےمعاشرتی اقدارکےخلاف اعلان جنگ ہے۔
پی ڈی ایم حکومت کاہم جنس پرستی کےابلاغ پرمبنی فرانسسی ایوارڈیافتہ فلم جوائےلینڈکی پاکستان میں نمائش کی اجازت کی مذمت کرتاہوں،اس فلم کی نمائش روکنے،عوام کوآگاہ کرنےکے لیےہرجائز/قانونی ذرائع کرینگے۔یہ فلم اسلام،ہمارےملک کےمعاشرتی اقدارکےخلاف اعلان جنگ ہے۔#Joyland #queer pic.twitter.com/cMo1Qv8mxQ
— Senator Mushtaq Ahmad Khan (@SenatorMushtaq) November 3, 2022