وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ٹیم کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

 وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ٹیم کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی جیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ ’’ٹیم پاکستان! آپ نے ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے کے لیے تمام مشکلات کو شکست دی ہے، وزیراعظم نے کہا میں جانتا ہوں کہ آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے، اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں، پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانا ہے۔ 30 سال قبل قومی ٹیم نے اسی گراؤنڈ میں انگلینڈ کو شکست دے کر 1992 ورلڈ کپ کا فائنل جیتا تھا۔