لائیو شو کے دوران شعیب ملک آبدیدہ ہوگئے، ویڈیو وائرل

لائیو شو کے دوران شعیب ملک آبدیدہ ہوگئے، ویڈیو وائرل
کیپشن: Shoaib Malik
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک 2009 کے ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد اُس وقت کے کپتان یونس خان کا ایک قصہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

سابق کپتان مصباح الحق نے 2009 کے فائنل کا بتاتے ہوئے کہا 'پاکستان کی بیٹنگ کے وقت کریز  پر شعیب ملک اور لالا (شاہد آفریدی) تھے جس کے بعد یونس خان نے جانا تھا'۔مصباح نے کہا 'یونس میرے پاس آئے اور کہا پیڈ پہن لو، اگر کوئی آؤٹ ہوا تو تم جاؤ گے، اس وقت مجھے احساس ہوا یونس نے اس لیے مجھے کہا کیونکہ 2007 کے ورلڈ کپ فائنل میں میچ ختم نہیں کر سکا تھا تو اب یہ جائے اور وننگ شاٹ یہ کھیلے'۔

انہوں نے کہا 'یونس چاہتے تو جا سکتے تھے کیونکہ ایک ہی رن چاہیے تھا لیکن انہوں نے مجھے بھیجا اور یہ لمحہ میرے لیے بہت ہی خاص تھا'۔میزبان فخرِ عالم کے سوال پر شعیب ملک نے بھی ایک قصہ سنایا جسے بتاتے ہوئے وہ اپنے آنسو قابو میں نہ رکھ پائے۔شعیب نے کہا 'جب ہم 2009 کا فائنل جیتے تو یونس خان نے مجھے بلایا اور کہا تم ٹرافی پکڑو گے، اور یہ میرے لیے انتہائی خاص اور خوبصورت لمحہ تھا'۔قومی کرکٹر یہ قصہ سناتے ہوئے رو پڑے، شعیب کا یہ کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین یونس خان کو سراہ رہے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر