عثمان بزدار حکومت کا سنگھاسن ڈولنے لگا

pervaiz elahi speaker pb assembly and imran khan PM
کیپشن: pervaiz and imran
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما چودھری پرویزالہی نے کہا ہے ہم تو حکمرانوں کا ساتھ نبھا رہے ہیں یہ ہمارے ساتھ نہیں چل رہے۔ پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل شام طلب کرلیا گیا۔

مسلم لیگ ق نے حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اتوار کی شام طلب کرلیا گیاہے۔ چودھری پرویز الہی  اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہتین سال سے اللہ کے فضل سے ہم انہیں وفاق اور صوبے میں ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ہم ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں یہ نہیں نبھا رہے،پنجاب حکومت کی انتظامیہ ہر ضلع میں ہمارے کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے جبکہ سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ حکومت کو یاد دلانے کیلئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے۔کیا حکمران بھول گئے کہ کس طرح ووٹ مانگے بغیر ان کو کامیابی ملی۔حکمران یہ بھی بھول گئے کہ ان کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے کیلئے بھی نہیں آیاپھر بھی انہیں سینیٹ کے مشکل ترین الیکشن میں ہم نے اللہ کے فضل انہیں کامیابی کے ساتھ نکالا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کل جاری کیا جائے گا۔