ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجہ پرویز اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت, خود کو قرنطینہ کرلیا ,دعاؤں کی اپیل

راجہ پرویز اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت, خود کو قرنطینہ کرلیا ,دعاؤں کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا , سینئر پی پی رہنما نے تمام مصروفیات  ترک کرکے  خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا 

سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے خرم پرویز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کے والد راجہ پرویز اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام مصروفیات ترک کردی ہیں۔ سابق وزیراعظم کے بیٹے نے پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں  اور لوگوں سے اپنے والد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کا جمعرات کی شب کورونا کے باعث انتقال ہوا ہے۔ وہ گزشتہ 10 روز سے اسلام آباد کے کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔پشاور ہائیکورٹ کے ترجمان کے مطابق جسٹس وقار احمد سیٹھ گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے اور  ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں جمعرات کی شب ان کا انتقال ہوا۔ انہیں 2011 میں پشاور ہائیکورٹ کا ایڈہاک جج تعینات کیا گیا تھا۔

 
واضح رہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی حالیہ  وبا کے باعث ملک کی ممتاز شخصیات کرونا کا شکار ہو رہی ہیں ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا 9 نومبر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد سے وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق جنرل محمد افضل کا علاج بریگیڈیئر ارشد کر رہے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے آئسولیشن کے دوران اپنے گھر سے کام جاری رکھیں گے۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ پر ہیں، موجودہ کرونا کی وبا کا شکار ہونے والوں میں تحریک انصاف کے رہنما و صوبائی وزیر صعنت و پیداوار میاں اسلم اقبال اور ممبر صوبائی اسمبلی صمصام بخاری بھی شامل ہیں۔