(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں اسٹامپ فروش کی درخواست ضمانت پر سماعت، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نفیس گوہر پیش، عدالت نے آئی جی پنجاب کے پیش نہ ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی کردی۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے تفتیشی افسر کےپیش نہ ہونے پر ڈی جی اینٹی کرپشن اور آئی جی کی طلبی کا حکم دیا تھا،عدالتی حکم پر آج ڈی جی اینٹی کرپشن نفیس گوہر پیش ہوئے لیکن آئی جی پنجاب پیش نہ ہوئے جس پر جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔
ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیاکہ وہ اسٹامپ فروش ہے، پراپرٹی کیلئے فروخت کیے گئے اسٹامپ کی فروختگی تاریخ تبدیل کرنے کے الزام پر تھانہ سول لائن سیالکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا، ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجود اینٹی کرپشن کورٹ نے درخواست ضمانت خارج کی، بے قصور ہوں، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔