لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات کو آخری موقع دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات کو آخری موقع دیدیا
کیپشن: City42 - LHC, Indian Movies
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر سماعت، عدالت نے وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات اور سنسر بورڈ کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فلم ساز سہیل احمد کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار  کی جانب سے سعید احمد راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں غیرملکی فلموں کی غیرقانونی نمائش کی جا رہی ہے۔ بھارتی فلموں کی نمائش کی وجہ سے ملکی فلم انڈسٹری تباہی سے دوچار ہے۔

 درخواست گزار وکیل نے مزید کہا کہ بھارتی فلم ٹھگز آف ہندوستان کو غیر قانونی طور پر نمائش کی اجازت دی گئی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات اور سنسر بورڈ کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer